Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
237 - 692
جواب:ہر اُس مسلمان کی لکھی ہوئی نعت شریف پڑھنی سننی جائز ہے جو شریعت کے مطابِق ہو۔ اب چونکہ کلام کو شریعت کی کسوٹی پر پرکھنے کی ہر ایک میں صلاحیّت نہیں ہوتی لہٰذا عافیّت اسی میں ہے کہ مستند علمائے اہلسنّت کا کلام سنا جائے۔ اردو کلام سننے کیلئے مشورۃً''نعتِ رسول''کے سات حروف کی نسبت سے سات اسمائے گرامی حاضِر ہیں:(1)امامِ اہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام احمد رضاخان عليہ رحمۃ الرحمٰن (2)استاذِ زَمَن حضرت مولیٰنا حسن رضا خان عليہ رحمۃ المنّان (3)خلیفۂ اعلیٰ حضرت مَدّاحُ الحبیب حضرت مولیٰنا جمیل الرحمٰن رضوی عليہ رحمۃ القوی (4)شہزادۂ اعلیٰ حضرت،تاجدارِ اہلسنّت حُضور مفتیٔ اعظم ہند مولیٰنا مصطَفٰے رضا خان عليہ رحمۃ الحنّان (5)شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، حجۃ الاسلام حضرتِ مولیٰنا حامد رضا خان عليہ رحمۃ المنّان(6)خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی ، (7)مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان وغیرہ۔