Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
236 - 692
 سمجھتے ہیں، اس میں تلوار کی دھار پر چلنا ہے!اگر بڑھتاہے تو الُوہِیَّت میں پہنچا جاتا ہے اور کمی کرتا ہے توتَنقِیص (یعنی توہین)ہوتی ہے ۔ البتّہ حمد آسان ہے کہ اس میں راستہ صاف ہے جتنا چاہے بڑھ سکتا ہے۔ غَرَض حمد میں ایک جانِب اَصلاًحد نہیں اور نعت شریف میں دونوں جانب سخت حد بندی ہے۔
(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت )
نعتیہ شاعِری ہرایک کا کام نہیں
  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر کسی محفل میں غیر شرعی کلام پڑھا جا رہا ہو تو جو معلومات رکھتا ہو اُس پر واجِب ہے کہ اصلاح کرے جبکہ یہ ظنِّ غالب ہو کہ غلطی کرنے والا مان جائے گا اور اگر ماننے کی اُمّید نہ ہو تو فوراً  اُٹھ جائے ، اگر کیسٹ وغیرہ میں ناجائز الفاظ یا معانی والا شعرسنیں تو فوراً ٹیپ ریکارڈر بندکر دیجئے اور آئندہ بھی کیسٹ میں اُس شعر کو سننے سے پرہیز کیجئے اور ممکنہ صورت میں کیسٹ اور نعت خوان و نعت گو شاعر وغیرہ کی اصلاح کی تدبیر بھی کیجئے۔
 کس کس کا کلام پڑھنا چاہئے؟
سُوال:کس کس شاعرکی لکھی ہوئی نعتیں پڑھنا سننا چاہئے؟
Flag Counter