جواب:سنّتِ صَحابہ علیھم الرضوان ہے یعنی بعض صَحابہ مَثَلاً حسّان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت سیِّدُنا زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرھما سے نعتیہ اشعار لکھنا ثابت ہے۔ تاہم یہ ذِہن میں رہے کہ نعت شریف لکھنا نہایت مُشکِل فن ہے، اِس کے لیے ماہِرِفَن عالِمِ دین ہونا چاہئے، ورنہ عالِم نہ ہونے کی صورت میں رَدیف، قافِیہ اوربَحر(یعنی شعر کا وزن)وغیرہ کو نبھانے کیلئے خلافِ شان الفاظ ترتیب پا جانے کا خَدشہ رہتا ہے۔ عوامُ النّاس کو شاعِر ی کا شوق چَرانا مناسِب نہیں کہ نَثر کے مقابلے میں نَظم میں کُفرِیّات کے صُدُورکازیادہ اندیشہ رَہتا ہے ۔اگر شرعی اَغلاط سے کلام محفوظ رہ بھی گیا تو فُضولیات ''سے بچنے کا ذِہن بَہُت کم لوگوں کا ہوتا ہے۔ جی ہاں آج کل جس طرح عام گفتگو میں فُضول الفاظ کی بھر مار پائی جاتی ہے اِسی طرح'' بیان''اور''نعتیہ کلام''میں بھی ہوتا ہے۔