Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
230 - 692
قَطَّان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کو خواب میں دیکھا ، عرض کی:الہٰی عَزَّوَجَلَّ !میں اکثر دُعا کرتاہوں ۔ اور تُو قَبول نہیں فرماتا؟ حُکم ہوا: ''اے یَحْیٰی!میں تیری آواز کو دَوست رکھتا ہوں۔''(اِس واسطے تیری دُعا ء کی قبولیّت میں تاخیر کرتا ہوں)
      (الرّسالۃُ القُشیریۃ ص 297،اَحْسَنُ الوِعَا ء ص 35)
حمد و نعت، منقبت اور شُعرا کے بارے میں سُوال جواب

حمد و نعت اور منقبت کسے کہتے ہیں؟
سُوال:حمد و نعت اور منقبت کے معنیٰ بتا دیجئے۔
جواب:تینوں کے لفظی معنیٰ قریب قریب ایک ہی ہیں یعنی تعریف و توصیف ۔ مگر مجازی معنیٰ جد اجُدا ہیں۔ لہٰذا حمد کا لفظ خدا کی تعریف کیلئے بولا جاتا ہے۔ سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعریف کو نعت اور صحابۂ کرام و اولیائے عُظام علیھم الرضوان کی خوبیوں کے بیان کو منقبت کہتے ہیں۔
 آج کل عام شعرا ''نعت ''کم ہی لکھتے ہیں ۔عُمُوماً ان کے کلام ہِجرو
Flag Counter