Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
229 - 692
جواب:ہو سکتا ہے ۔ امامِ اعظم ، فَقِیہِ اَفْخَم ، شَمسُ الْاَئمّہ ، سِراجُ ا لْاُمّہ حضرتِ سیِّدُنا امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خواب میں سو بار پروردگارعَزَّوَجَلَّ کا دیدار کیا۔ چُنانچِہ منقول ہے: آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی 99مرتبہ خواب میں زیارت کی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دل میں کہا کہ اگر میں اللہُ غفّارعَزَّوَجَلَّ کا پورے سو بار دیدار کروں گاتو اُس سے عرض کروں گاکہ یااللہ!تُو مخلوق کو اپنے عذاب سے کس طرح نَجات دے گا؟ چُنانچِہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہُ رَبُّ الْعِزَّت کی جب100 ویں بار زیارت کی تو اس سے سُوال عرض کیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جواب ارشاد فرمایا۔
(الخیرات الحسان ص 234 )
(اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کیا جواب ارشاد فرمایا یہ محوّلہ کتاب میں منقول نہیں )اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
 ٰاٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
حکایت
ایک اور حکایت مُلاحَظہ ہو چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنایَحْیٰی بِن سَعید
Flag Counter