Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
22 - 692
اَزَلی کے تعلُّق سے ڈرتا رہے(کہ نہ جانے میرے بارے میں کیا طے ہے،آیا اچّھا خاتِمہ یا کہ بُرا خاتمہ !) اور اِس بات سے بھی خوفزدہ رہے کہ کہیں کوئی کام خِلافِ سنّت( یعنی سنّت کو مٹانے والی بُری بدعت کا اِرتکِاب) نہ کر بیٹھے جس کی نُحُوست اُسے کفر تک پہنچا دے
 ( قُوتُ القلوب ج1 ص 467)
دنیا میں ہر آفت سے بچانا مولیٰ

بیٹھوں جو درِ پاکِ پَیمبر کے حُضُور

عُقبیٰ میں نہ کچھ رنج دکھانا مولیٰ

ایمان پہ اُس وقت اُٹھانا مولیٰ
گناہ کرنے سے دل کالا ہو جاتا ہے
    آہ!گناہوں کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لیتا، مَعصیَّت کی مصیبت جان نہیں چھوڑتی ، افسوس ! گناہوں کی عادت نے کچھ ایسا ڈِھیٹ بنا چھوڑا ہے کہ گناہ کرنے سے دل بھی قَطْعاً نہیں لرزتا، ہائے ! ہائے ! گناہوں کی کثرت کی نُحُوست کہیں بربادیئ ایمان کاسبب نہ بن جائے! گناہوں کے عادیوں کو خبر دار کرتے ہوئے حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی صالحین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبین کا ارشاد ِ عالی نَقل فرماتے ہیں:''بیشک گناہ کرنے سے
Flag Counter