Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
226 - 692
 اللہ اور اس کے رسول) کوبِعَینِہٖ(بِ۔عَےْ۔نِہٖ)ایک ذات مانے وہ کافِر ہے۔
  (ماخوذ ازفتاویٰ امجدیہ ج 4 ص 465)
مِعراج شریف کے بارے میں سُوال جواب

مِعراج شریف کا اِنکار کرنا کیسا؟
سُوال:معراج شریف کا انکار کرنے والے کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:سفرِ مِعراج کے تین حصّے ہیں(1)اسرٰی(2)مِعراج(3)اِعراج یا عُرُوج۔ حِصّۂ اوّل اَسرٰیقراٰنِ پاک کی نَصِّ قَطعی سے ثابِت ہے چُنانچِہ پارہ 15سُورۃُ الْاَسْرٰی (اِس کو سورۂ بنی اسرائیل بھی کہتے ہیں )کی ابتِدائی آیت میں ارشاد ہوتا ہے:
                                                        بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ 

 سُبْحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ لَیۡلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الۡاَقْصَا الَّذِیۡ بٰرَکْنَا حَوْلَہٗ لِنُرِیَہٗ مِنْ اٰیٰتِنَا ؕ اِنَّہٗ ھُوَ السَّمِیۡعُ البَصِیۡرُ ﴿1﴾
ترجَمَۂ کنزالایمان:اللہ کے نام سے شروع جوبَہُت مہربان رحم والا۔ پاکی ہے اُسے جو راتوں رات اپنے بندے کو لے گیا مسجِدِ حرام سے مسجِد اقصا تک جس کے گِرد اگِرد ہم نے بَرَکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں، بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے۔
Flag Counter