| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
''کے مسئلہ پر تفصیلی معلومات کیلئے مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان کی عشق رسول میں ڈوبی ہوئی کتاب شانِ حبیب الرحمن صَفْحَہ130تا137 کا مطالعہ فرمایئے۔
(19)رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ایلچی کہنا کفر ہے۔
(ماخوذازفتاوٰی رضویہ ج14 ص 685)
(20)خالی رسول رسول کہنا اگر بقصدترکِ تعظیم ہے تو کفر ہے۔
(فتاوٰی رضویہ ج15 ص 99)
(21)جو رسولُ اﷲعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے واسطے کے بِغیر خدا تک پہنچنے کا دعویٰ کرے وہ کافِر ہے۔
(ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج14 ص 578)
(22)جو کہے:اللہ تک میں بے واسِطۂ رسول پہنچا دیتا ہوں''وہ کافِر ہے۔
(23) مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بہروپیا کہنا کفرِشدید ہے۔
(ماخوذ ازفتاوٰی رضویہ ج15 ص 308)
(24)جوسلطانِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو مخلوق نہ مانے وہ کافر ہے۔
(ماخوذ ازفتاویٰ امجدیہ ج4 ص 434)
(25)جو سرورِ انبیاءصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو خدا کہے یا(26)دونوں (یعنی