Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
224 - 692
 (11)رسالت یا(12)سیرت۔یا (13)سنّت کی تحقیر کرنا کفر ہے۔
(14)رسولِ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کسی عمل مَثَلاً عمامہ باندھنے یا شملہ لٹکانے وغیرہ ان کی توہین کفر ہے جب کہ سنّت کی توہین مقصود ہو۔
     (ماخوذ ازبہارِ شریعت حصہ9 ص181)
(15)جوشَہَنْشاہِ زَمَن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف ایک لمحے کیلئے بھی پاگل پن منسوب کرے وہ کافِر ہے۔ہاں غشی یا بیہوشی منسوب کرنے سے کافِرنہیں ہو گا۔
 (فتاوٰی تاتارخانیہ ج5 ص 480)
(16)جو کہے کہ''تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف سے ہم پر کوئی نِعمت نہیں ہے '' وہ کافِر ہے۔
(اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 204)
(17)تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بَشَرِیَّت کا مُطَلْقاً انکار کفر ہے۔
      (فتاوٰی رضویہ ج14 ص 358)
(18)بلکہ اِس میں شک کرنا بھی کفر ہے کیوں کہ نبیِّ رحمت، شفیع اُمّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بَشَرِیَّت قرآنِ مجید کی نَصِّ قَطعی سے ثابِت ہے۔ ہاں اپنے جیسا بشر نہ کہے خیرُ البشر ،سیِّدُ البشر کہے۔ '' بشر
Flag Counter