(6)یہ کہنا کہ محمدٌ رَّسولُ اﷲ(عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کی طرف نَماز میں خیال لے جانا اپنے بیل یا گدھے کے تصوُّر میں ہمہ تن ڈوب جانے سے بَدَرجَہا بدتر ہے ۔کُفراور سخت گستاخی ہے۔
(ماخوذ ازفتاوٰی رضویہ ج14 ص 200،بہارِشریعت حصہ1 ص 113)
(7)شیطانِ لعین کا علم نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے علم غیب سے زیادہ ماننا خالِص کفر ہے۔
(ماخوذ ازبہارِ شریعت حصہ اول ص120)
(8)حُضُورِ اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے علمِ شریف کو بچّوں، جانوروں اور پاگلوں کے علم کی طرح کہناصریح کفر ہے۔
(9)پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ بُغض رکھنا۔یا(10)آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نامِ مبارک۔ یا