سُوال:یہ عقیدہ رکھنا کیسا کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ سلَّم کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا کے بِغیر علمِ غیب حاصِل ہے۔
جواب:ایسا عقیدہ رکھنا صریح کفر ہے۔ اہلسنّت کا عقیدہ یہ ہے کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ سلَّم کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے علمِ غیب حاصِل ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''جلد اوّل صَفْحَہ 10پر صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:کوئی شخص غیرِ خدا کے لئے ذاتی (یعنی بغیر اﷲکے دیئے)علم غیب مانے وہ کافر