| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
ترجمہ:اے بیٹے !عاشقوں کی چھ علامتیں ہیں(1)سرد آہیں بھرنااور چِہرہ کا(2) رنگ زَرد ہونا اور(3) گِریہ وزاری۔ اگر بقیہ تین نشانیاں بھی پوچھنا چاہو تو وہ یہ ہیں:(4)کم کھانا(5)کم بولنا اور(6) کم سونا ۔
دنیا کی لذّتوں سے مِری جان چُھوٹ جائے مجھ کو بنادے یا خدا تُو عاشقِ رسول
مدینہ کویَثرِب کہنا کیسا؟
سُوال:کیا مدینہ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْمًا کو یَثْرِب (یَثْ۔رِبْ)کہنا بے اَدَبی نہیں؟
جواب:ضَرور بے اَدَبی ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رَحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 21 صَفْحَہ 116پرفرماتے ہیں:مدینۂ طیِّبہ کو یَثرِب کہنا،ناجائز و ممنوع و گناہ ہے اور کہنے والا گنہگار ۔ رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں:جو مدینہ کویَثرِب کہے :وہ اللہ تعالیٰ سے بخشِش طلب کرے ،یہ طابہ ہے یہ طابہ ہے۔
(مسند امام احمد ج6 ص 409 حدیث 18544)
عَلّامہ مَناوی(علیہ رحمۃ اللہ القوی )