| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
فرمایا:کاش!کاش !میں مٹّی کا ایک ڈَھیلا ہوتی (4) کسی موقع پر ایک درخت کی طرف اشارہ کرکے فرمایا:کاش!میں اِس دَرَخت کا پتّا ہوتی(5)کبھی فرمایا: کاش!میں گھاس ہوتی اور کوئی قابلِ ذکر شے نہ ہوتی (6)بوقتِ وِصال فرمایا:کاش!اللہ تعالیٰ مجھے کوئی بھی چیز نہ بناتا۔
(الطبقات الکبری لابن سعد ج 8 ص59۔60 )
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کاش کہ میں دنیا میں پیدا نہ ہوا ہوتا قبر وحشر کا سب غم ختم ہو گیا ہوتا
کاش! ایسا ہو جاتا خاک بن کے طیبہ کی مصطَفٰے کے قدموں سے میں لپٹ گیا ہو تا
میں بجائے انساں کے کوئی پودا ہوتا یا
نَخْل بن کے طیبہ کے باغ میں کھڑا ہوتاکیا اللہ کیلئے لفظ ''عاشق ''استعمال کر سکتے ہیں ؟
سُوال:اللہ عَزَّوَجَلَّ کو عاشق کہنا کیسا؟
جواب:میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا