میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آہ !کاش!ہم دنیا سے ایمان سلامت لے جانے میں کامیاب ہو جائیں ۔ خدا کی قسم !ہم نہیں جانتے کہ ہمارے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خفیہ تدبیر کیا ہے !تشویش ۔۔۔۔ تشویش ۔۔۔۔ انتہائی تشویش کی بات ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔ خوف۔۔۔۔ خوف۔۔۔۔وَاللہ العظیم سخت خو ف کا مقام ہے کہ ہم کو یہ نہیں معلوم کہ ہمارا خاتمہ ایمان پر ہو گا یا نہیں۔ آہ!ہم غفلت کی چادر اَوڑھے بے خبر سو رہے ہیں۔ کاش! ہمیں حقیقی معنوں میں خوفِ خدا نصیب ہو جاتا۔(1)اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ بنتِ صِدّیق رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے غلبۂ خوفِ خدا کے وقت فرمایا:کاش !میں(بجائے انسان کے )پتّھر ہوتی (2)کبھی فرمایا :کاش !میں دَرَخت ہوتی (3)کبھی