Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
215 - 692
 ایسا کہنے والا)عِندَ الشّرع کیسا ہے؟بَیِّنُواتُؤ جَرُوا۔(یعنی بیان فرمایئے ثواب کمایئے)الجواب:اگر اس نے واقعی طور پر یہ لفظ کہے تو کافِر ہو گیا اور اگر لوگوں پر طعن کے طور کہا یعنی آج کل لوگوں نے شَرع کو ایسا سمجھ رکھا ہے تو سخت گنہگار ہوا کہ''عام''کہا اور لفظ بھی معنیٔ کفر کومُوہِم ہیں۔(یعنی مذکورہ بالا جملے میں ذِہن کفریہ معنیٰ کی طرف سَبقت کرتا ہے) وَاللہُ تَعالٰی اعلم۔
            (فتاوٰی رضویہ ج14 ص604)
''سرکار حرام مال کی نیاز بھی قَبول فرما لیتے ہیں،''کہنا کیسا؟
سُوال:زید نے چندہ مانگتے ہوئے کہا :''سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نیاز کیلئے حرام مال بھی چل جائے گا، سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے غلاموں سے حرام مال کی نیاز بھی قَبول فرما لیتے ہیں۔ ''یہ کہنا کیسا؟
جواب:زیدِ بے قید کا یہ قول غلط وباطِل اورسرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر اِفتراء(یعنی جھوٹ باندھنا)ہے۔زیداپنے قول سے توبہ کرے اور اسے چاہئے
Flag Counter