Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
214 - 692
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الْفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَھُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ؕ
ترجَمۂ کنز الایمان :وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بُرا چرچا پھیلے ان کیلئے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخِرت میں ۔ ( پ18النور19)
   جب اس پردونوں جہان میں عذابِ شدید کی وعید ہے تو یہ بھی کبیرہ ہوا اور مُرتکبِ کبیرہ فاسِق ہے اور یہ فِسق بِالاِ علان بَر سرِ مجلسِ و عظ ہوا تو اِس وجہ سے بھی وہ شخص فاسقِ مُعلِن ہُوا اور اس کے پیچھے نَماز مکروہِ تَحریمی ۔
      (فتاوٰی رضویہ ج6 ص 569،570)
عام لوگوں کو بُرا بھلا کہنے کا شَرعی حکم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس بات کو سمجھنے کے لئے فتاوٰی رضویہ شریف جلد 14صفحہ604 پر مرقوم سوال و جواب غور سے پڑھئے اور اگر ایسی غلطیاں کی ہیں تو توبہ کر لیجئے:مسئلہ:کیا فرماتے ہیں عُلمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص اُمُور شَرعی کی بابت یہ الفاظ کہے کہ''شَرع کیا چیز ہے!آج کل شَرع پر کون عمل کرتا ہے!یہ شَرع بھی ایک بَحث نکال رکھی ہے''وُہ شخص (یعنی
Flag Counter