| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:مُعَظَّمِین جمع ہے''مُعَظَّم''کی اور یہاں مُعَظَّم سے مُراد ہر وہ شے اور مقام وغیرہ ہے جس کی شرعاً عظمت مُسلَّم ہو۔ مَثَلاً نبی، فِرِشتہ ، کعبۂ مُشَرَّفہ ، قراٰنِ کریم، حدیثِ پاک ، شَریعت وغیرہ چُنانچِہ ان میں سے کسی کی بھی توہین کرناکفر ہے۔
''ہمارا سارا گاؤں گستاخ ہے ''کہنا کیسا؟
سُوال:بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ میرے علاوہ ہمارا پورا گھر یاسارا خاندان یا ہمارے گاؤں والے سب کے سب گستاخانِ رسول ہیں۔ ایسا کہنا کیسا ہے ؟
جواب:اگر واقِعی گھر یا خاندان یا گاؤں کے سارے مرد وعورت ایسے ہی ہیں تو کہنے میں حَرَج نہیں ،لیکن عُموماً ایسا نہیں ہوتا ۔ خاندان اور گاؤں کے اکثر مرد و عورت مسلمان ہی ہوتے ہیں۔
سارے شہروالوں کوزانی کہنے کا شَرعی حکم
سارے گاؤں یا خاندان بھر کو گستاخِ رسول کہدینا تو یقینا بَہُت