Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
210 - 692
 کہ مجھے کدُّو پسند نہیں،یا مجھے کدّو نہیں بھاتا تو اُس پر حکمِ کفر نہیں۔
یہ کہنا ، کیا تمہارے نبی کو گالی د وں؟
سُوال:فرحان نے رحمتِ عالَمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شا نِ عظمت نشان بیان کی تو ولیدنے غصّے میں بکا:''اب کیا میں تمہارے رسول کو گالی دوں ؟ ''اِس جُملے کے بارے میں کیا حُکْم ہے؟
جواب:ولیدِ پلید کا قَول کُفْر ہے کہ اس میں واضِح گستاخی موجود ہے اور ایسی جگہ پر اِسْتِفہام(يعنی سُواليہ انداز) گستاخی سے مانِع نہیں کہ گستاخی کا دَارو مَدار عُرف(رواج)پرہے اوراِسْتِفہام(یعنی پوچھنا)یہاں مقصود بھی نہیں۔ چُنانچِہ اِس کی نَظیرفُقَہاء ِکرام رَحِمَہُمُ اللہ السَّلام نے اس طرح ذکْر فرما ئی :اگر ایک  شخص نے اللہ تعالیٰ کا بار بار ذکْرکیا تو دوسرے نے اُس سے کہا:''کیا وہ (یعنی اللہ عَزَّوَجَلّ)تمہار اچچا زاد بھائی ہے ؟''یہ کہنا کفر ہے کیونکہ اس نے اللہُ ربُّ العٰلَمِین عَزَّوَجَلَّ کی توہین کی اور یونہی قُراٰن اور مسجِد اور دیگر مُعَظَّمِین کی توہین کُفْر ہے ۔
(غمزعیون البصائر  ج 1 ص108 )
مُعَظَّمِین کی توہین کُفر ہے
سُوال:ابھی آپ نے بتایا کہ دیگر مُعَظَّمِین کی توہین کفر ہے۔
Flag Counter