Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
209 - 692
ہیں:کسی کے اس کہنے پر کہ حُضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کدّو پسند تھا کوئی یہ کہے:''مجھے پسند نہیں''تو بعض عُلَماء کے نزدیک کافر ہے ۔ اورحقیقت یہ ہے کہ اگر اس حیثیت سے اُسے نا پسند ہے کہ حُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پسند تھا تو کافِر ہے۔
      (بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 181)
   مجھے کدُّو نا پسند ہے کہنے والے کی حکایت
اِس ضِمن میں ایک ایمان افروز حِکایت مُلاحَظہ فرمایئے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُناامام ابو یُوسُف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے اس رِوایت کا جب ذکر آیا کہ حُضُور پُرنور ،شافِعِ یومُ النُّشُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو کدّو پسند تھا۔ یہ سُن کر ایک شخص نے کہا:
اَنَا مَااُحِبُّ الدُّبَّاء
 یعنی میں کدُّو پسند نہیں کرتا۔ اس بات کا سُننا تھا کہ حضرتِ سیِّدُنا امام ابو یُوسُف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تلوار کھینچ لی اور اُس شخص سے فرمایا:تجدیدِاسلام کر ورنہ میں تجھے ضَرور قتل کردوں گا۔
 (شرحُ الشِّفا للقاری ج2 ص 51 )
ہاں اگر اس طرح کی صورتِ حال نہ ہو اورکسی کا نَفْس کدّوشریف کو پسند نہیں کرتا اِس بِنا پر اگر کوئی کہتا ہے
Flag Counter