Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
208 - 692
سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہر عَیب سے پاک ہیں
 خُدا کی قسم!حضُورِ اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہر عیب سے پاک ہیں، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے نسبت رکھنے والی ہر چیز باعظمت ہے، عُشّاق کو اپنے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہر شے میں سعادتیں اور بَرَکتیں ہی نظر آتی ہیں۔ چُنانچِہ عاشِقوں کے امام میرے آقا اعلیٰ حضرت، ا ِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰناشاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن حدائق بخشش شریف میں فرماتے ہیں  ؎
وہ کمال حُسنِ حُضور ہے کہ گمانِ نَقص جہاں نہیں 

یہی پھول خار سے دور ہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
کدُّ و شریف کی گستاخی کرنا کیسا؟
سُوال:کیا کدّو شریف کی توہین کُفر ہے؟
جواب:کدّو شریف مکّی مدنی آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پسند تھا تو اگر معاذاللہ کسی کواِس حیثیت سے ناپسند ہے کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوپسند تھا تویہ کفر ہے ۔ صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے
Flag Counter