Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
207 - 692
واٰلہٖ وسلَّم سے نسبت رکھنے والی کسی بھی چیز کی گستاخی کرنا کُفر ہے۔ صدرُ الشَّریعہ ،بدرُ الطَّریقہ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''جو شخص حُضُورِ اَقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو تمام انبیا میں آخِری نبی نہ جانے یاحُضُور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی کسی چیز کی توہین کرے یا عیب لگائے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مُوئے مبارَک کو تحقیر (یعنی حَقارت)سے یاد کر ے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لباسِ مبارَک کوگندہ اور مَیلا بتائے ، حُضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ناخن بڑے بڑے کہے یہ سب کفر ہے۔ بلکہ اگر یوہیں کسی نے یہ کہا:حُضور ِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کھانا تناوُل فرمانے کے بعد تین بار اَنگُشت ہائے مبارک(یعنی مبارک اُنگلیاں)چاٹ لیا کرتے تھے ۔اِس پر کسی نے کہا:یہ ادب کے خلاف ہے یا کسی سنّت کی تَحقیر(یعنی توہین)کرے مَثَلاً داڑھی بڑھانا،مُونچھیں کم کرنا ،عمامہ باندھنا یا شملہ لٹکا نا،ان کی اِہانت (یعنی گستاخی)کُفر ہے جبکہ سنّت کی توہین مقصود ہو۔
(بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 181)
Flag Counter