جواب:کسی ''بال''کوسرکارِ مدینہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مُوئے مبارَک تسلیم کرنے کے باوُجوداگر اُس کی توہین کرے تو کافِر ہے۔ مُوئے مبارَک کو ایذا دینے والا اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ایذا دیتا ہے۔شَہَنْشاہِ خوش خِصال، سلطانِ شِیریں مَقال ، صاحبِ جُودونَوال، محبوبِ ربِّ ذُوالجلال عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد ِ باکمال ہے:''جس نے میرے مبارَک بال کو ایذا دی، اُس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے اِیذا دی، بیشک اُس نے اللہ تعالیٰ کو ایذا دی۔''