| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:گستاخِ رسول کافِر و مُرتد ہے۔ اِس کے قَبولِ توبہ کے بارے میں میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:ہمارے اَئِمّۂ مذہب رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے نزدیک ساب (یعنی گستاخِ رسول)مُرتَد ہے اور اس کے سب احکام مثلِ مُرتَد ، مُرتَد اگر توبہ کرے تُقْبَلُ وَلَا یُقْتَل(قبول کریں گے اور قتل نہ کریں گے)
(فتاوٰی رضویہ ج 15 ص 152)
سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوچرواہا کہنا کیسا؟
سُوال:اگر کوئی شخص سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو''اُمّت کا چرواہا ''کہے ، اسکے لئے کیاحکم ہے؟
جواب:یہ توہین آمیز لفظ ہے کہنے والا توبہ و تجدید ایمان کرے۔ اِسی طرح کے ایک سُوال پر کہ کسی مقرِّر نے اپنی تقریر میں آقائے دوجہان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ عظمت نشان میں کہا:''وہ اُمّت کے چرواہے تھے۔''صدرُ الشَّریعہ بدرُ الطَّریقہ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے جواباً ارشاد فرمایا:یہ (لفظ)