Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
202 - 692
 بارے میں یہ حُکم فرمایا گیا توشاہِ خیر الانام صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ عالی میں گستاخی کرنے والے کا معاملہ کس قَدَراَشَد ہوگا ؟
مُرتَد سے ہمدردی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
سُوال:کیامُرتَد کے ساتھ انسانی ناطے سے بھی ہمدردی نہ کی جائے؟
جواب:حقیقت میں دیکھا جائے تو مسلمان ہی''انسان''ہے۔جبکہ جو اپنے خالق و مالِک عَزَّوَجَلَّ کی توہین اور اُس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی گستاخی کرے وہ نام نِہاد انسان بِالیقین بدتراز حَیوان ہے۔ مُرتَد کے ساتھ ہر طرح کے مُقاطَعَہ (یعنی بائیکاٹ)کوبھی شاید ان معنوں پر ایک گُونہ ہمدردی کہا جا سکے کہ یوں وہ کسی طرح بیزار ہو کر، تائب ہو کر دامنِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں پناہ لے لے۔یاد رکھئے!مُرتَدسے ہمدردی کا اظہار ایمان کیلئے زَہرِہَلا ہَل(یعنی زہرِ قاتِل )ہے۔
مُرتَد کے بارے حکمِ شَرعی کو ظلم کہنا
  مُرتَد سے ہمدردی کرنے کی پاداش میں ایک عورت کے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے مُتَعَلِّق ایک فتویٰ مُلاحَظہ فرمایئے چُنانچِہ
Flag Counter