Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
201 - 692
 اورجن لوگوں نے اس جُملے کوسن کر پسند کیا، تو وہ سب پسند کرنے والے بھی اس کی مِثل کافِر ہو گئے اور ان کی عورَتیں بھی ان کے نِکاح سے نکل گئیں۔''
 (فتاوٰی رضویہ ج14 ص646۔ 647)
صَحابہ کے گستاخوں کے ساتھ برتاؤ
  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!گستاخوں کے ساتھ اس قسم کا رَوِیّہ(رَوِی۔یہ)اختیار کرنے کا حکم ، سر ورِکائنات، شاہِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات سے حاصِل ہوتا ہے۔ جیسا کہ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:میرے صحابہ کو گالی مت دو، کیونکہ آخِر زمانے میں ایک قوم آئے گی،جو میرے صَحابہ کو گالی دے گی، پس اگر وہ (گالیاں دینے والے)بیمار ہو جائیں تو ان کی عِیادت نہ کرنا ، اگر مر جائیں تو ان کی نَمازِ جنازہ نہ پڑھنا ، ان سے ایک دوسرے کا نِکاح نہ کرنا، نہ انہیں وِراثت میں سے حصّہ دینا، نہ انہیں سلام کرنا اور نہ ہی ان کے لئے رَحمت کی دُعا کرنا۔
    (تاریخ بغداد ج8 ص)
جب صَحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو گالی دینے والے کے
Flag Counter