دانت ایسے روشن ہیں کہ آج تک کسی کے ایسے نہ ہوئے ۔ (معاذاللہ)اِس تکبُّر کی بِنا پرحُضُورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دندانِ اقدس جنگِ اُحُد میں شہید ہو گیا تھا ۔''الجواب:اس نے حُضُورِ اَقدس صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں مَعاذَاللہ'' تکبُّر '' کا لفظ کہا، یہ صریح کفر ہے۔ اُس کا ایمان جاتا رہا، اُس کی عورت اُس کے نِکاح سے نکل گئی ۔ اُس نے جیسے مجمع میں یہ جُملہ کہا اِسی قسم کے مَجمع میں توبہ کرے اور اِسلام لائے ۔ا گر نئے سرے سے اسلام نہ لائے تو مسلمانوں کو اُس سے سلام و کلام حرام ، اس کے پاس بیٹھنا حرام، اس کی شادی غمی میں شریک ہونا حرام ،بیمار پڑے ، تو اُسے پوچھنے جانا حرام ، مر جائے تو اُس کے جنازے پر جانا حرام، اُسے غسل و کفن دینا حرام، اس کے جنازے کی نَمازحرام، اسے مسلمانوں کے قبرِستان میں دَفن کرنا حرام ، اُسے مرنے کے بعد کوئی ثواب پہنچانا حرام ، بلکہ اس کے کُفر پرمُطَّلع ہو کر جو اسے مسلمان سمجھتا رہے اور اس کے ساتھ مسلمانوں کا سا مُعامَلہ کرے، بلکہ اُس کے کفر میں شک بھی کرے تو وہ خو د بھی کافر ہو جائے گا۔