جواب :نبی کی ادنیٰ سی گستاخی کرنے والا بھی کافر و مُرتَد ہے۔ ''شِفا ء شریف'' صَفْحَہ 215 پر ہے : عُلماء کا اِجماع ہے کہ حُضُورِ اَقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں گستاخی کرنے والا کافِر ہے اور اس پر عذابِ الٰہی کی وعید جاری ہے اور امّت کے نزدیک وہ واجبُ الْقَتل ہے اور جو اس کے کفر اورعذاب ہونے میں شک کرے وہ بھی کافِر ہے۔
(اَلشِّفا ج2 ص215)
گستاخ کے ساتھ کیا سُلوک ہونا چاہئے؟
سُوال:گستاخِ رسول کے ساتھ مسلمانوں کو کیاسُلوک کرنا چاہئے؟
جواب:اِس ضِمْن میں میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کی خدمت میں کئے گئے سوال جواب کاخُلاصہ عرض کرتا ہوں:۔سُوال:ایک مُقرِّر نے جلسے میں کہا :''حُضُور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خیال فرمایا کہ میرے