| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
(33)قرآنِ کریم میں جو ملائکہ (34)جِنّات اور(35)شیاطین کے واقِعات ہیں ان کو''خَیالی کہانیاں'' کہنے والاکافر ہے۔
(36)قرآنِ مجید میں جو کسی ایک لفظ(37)ایک حَرف یا (38)ایک نُقطے کی کمی بیشی کا بھی قائل ہے یقینا کافر و مُرتَد ہے۔
(فتاوٰی رضویہ مخرَّجہ ج11 ص691ماخوذاً)
(39)اگرکوئی یہ دعویٰ کرے کہ قرآنِ پاک میں جو کچھ ہے ان میں بعض سے بعض یقینا ٹکراتا ہے تو وہ کافر ہے۔اگر ناسخ و منسوخ کے سبب کہتا ہے تو تاویل ہے اور اگر نقص یعنی خامی نکالتا ہے تو کافر۔
(40)اگر کوئی قرآنِ پاک کے مُعجزہ ہونے میں شک کرے یا (41)اس کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازِل کئے جانے میں شک کرے تو کافِر ہے۔
(42)اگر کوئی یہ کہے کہ ِاس زمانے میں پڑھے لکھے لوگ مل جُل کر کوشِش کریں تو قرآنِ کریم کی مِثل یا قرآنِ عظیم سے بہتر کتاب لاسکتے ہیں تو وہ کافِر ہے۔