Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
196 - 692
(13)کسی شخص کو نَمازِ با جماعت کی طرف بُلایا گیا، اُس نے کہا:میں تو تنہا پڑھوں گا کیونکہ قراٰنِ پاک میں ہے،
 اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْہٰی
 یعنی اس نے تَنْھٰی سے اُردو والا''تنہا ''مُراد لیا،ایسا کہنا کفر ہے۔
     (بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 182 )
(14)''جو قرآنِ مجید کو غیرِ عَرَبی کہے''اس پر حکمِ کفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض ص 463)
البتَّہ چند الفاظ ایسے ہیں جو ابتداء ًعجمی تھے لیکن پھر وہ عربی میں ہی داخِل ہو گئے اور اب وہ بھی غیر عربی نہ رہے۔
(15)قرآنِ کریم کی کسی آیت میں تحریف و تبدیلی کرنا یا (16)ایسا کرناجائز ماننا کُفر ہے۔
(ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج6 ص 420)
(17)ہنسی مذاق کی نِیّت سے بے موقع آیاتِ قرآنیہ پڑھنا کفر ہے۔
            (بہارِ شريت حصّہ 9 ص 182)
(18)جو قرآنِ پاک کو مخلوق مانے اُس نے کفر کیا۔
 (بہارِشریعت حصہ1 ص20)
(19)اگر کسی نے قرآنِ مُبین کو توہین کی نیّت سے نَجاست میں ڈالا یا
(20) نَجاست کے قریب پھینک دیا تو کافر ہے۔
(21)جوشخص قرآنِ مجید کو ناقِص کہے وہ کافر ہے۔
(فتاویٰ امجدیہ ج4 ص 442)
Flag Counter