Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
195 - 692
(7)جس نے بطورِتوہین قرآنِ مُبین پر پاؤں رکھا وہ کافر ہے۔
                (مِنَحُ الرَّوض ص 457)
(8)جس شخص سے کہا گیاتُو قرآن شریف کیوں نہیں پڑھتا ؟یا زِیادہ قراءَ ت کیوں نہیں کرتا ؟اِس نے جواب میں تَحقیر اً کہا :''میرا دل بھر گیا ''یا کہا:(9)''مجھے ناپسند ہے ''یہ کہنا کفر ہے ۔
   (ایضاً )
(10)جس نے دوسرے سے کہا:''
قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد
 سے ہنڈیا پکاؤ ۔''اُس نے کفر کیا ۔کیونکہ اس نے اس سے مذاق کا ارادہ کیا، تَبَرُّک کا نہیں ۔
 (اَیضاً ص 459)
یہ حکم اس صورت میں ہے جب اس سے مذاق کا ارادہ ہو تَبَرُّک کا نہیں۔
(11)جس نے قرآنِ کریم پڑھنے کا مذاق اُڑایا اُس نے کُفر کیا البتّہ اگر قاری یا اُس کی آواز و لہجے کا مذاق اُڑایا تو کفر نہیں۔
(اَیضاً ص 458)
(12)جس نے بَہُت زیادہ تلاوتِ قرآنِ مجیدکرنے والے سے کہا :''تو نے قرآن شریف یا فُلاں سورت کا گَرِیبان پکڑ لیا ہے۔ ''اس نے کفر کیا۔
        (اَیضاً ص 459)
Flag Counter