Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
194 - 692
 دوبارہ اس سے نکاح کرے، اگر اس سے نکاح پر راضی نہ ہو تو بیوی کو اختِیار ہے کہ وہ عدّت پوری کر کے کسی اور سے اپنی مرضی کے مطابِق نکاح کرے۔ واللہُ سبحانہ وتعالٰی اعلم ۔
     (فتاوٰی رضویہ ج13 ص 654)
قراٰنِ پاک کی توہین کی تقریباً42مثالیں
(1)قراٰنِ کریم یا مسجِد یا اِسی طرح کی وہ چیزیں جو شرعاً معظَّم (دینی شِعار)ہیں ان کی جس نے توہین کی اُس نے کفر کیا۔
 (مِنَحُ الرَّوض الازھرللقاری ص457)
(2)قراٰنِ مجید کی کسی آیت کا مذاق اُڑانا کفر ہے۔
 (اَیضاً ص458)
(3)جان بوجھ کر قراٰنِ پاک کو زمین پر پھینکنا کُفر ہے۔
          (فتاوٰی امجدیہ ج4ص441)
(4)جس نے دف یا کسی باجے کے ساتھ قرآن شریف پڑھا اُس نے کفر کیا ۔
(مِنَحُ الرَّوض ص456)
(5)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کسی وعدے یا (6)وعید کو جُھٹلائے وہ کافر ہے۔
   (اَیضاً ص456)
Flag Counter