Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
193 - 692
 کے لیے آسانی یہ ہے کہ جس کے لیے جو قراء ت (قِرا۔ءَ ت )آسان ہو وہ پڑھے، اور حکم یہ ہے کہ جس ملک میں جو قراء ت رائج ہے عوام کے سامنے وہی پڑھی جائے، جیسے ہمارے ملک میں قراء تِ عاصم بروایتِ حفص،کہ لوگ ناواقفی سے انکار کریں اور وہ معاذاللہ کلمٔہ کفر ہو گا۔
قراٰن و حدیث کو کہنا ''کوئی چیز نہیں''
سُوال:ولید نے غلطی کی، اِس پر نوید نے اُس کی اصلاح کیلئے آیاتِ کریمہ و احادیثِ مبارَکہ سنا ئیں اِس پرولید آیات واحادیث کے بارے میں بولا:''یہ کوئی چیز نہیں ہے۔''ولید مسلمان رہا یا نہیں؟
جواب:ولیدمسلمان نہ رہا ۔ اِسی طرح کے ایک سُوال کے جواب میں میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:اس کا قراٰن و حدیث کے مُتَعَلِّق یہ کہنا کہ،''یہ کوئی چیز نہیں ہے،''یہ تو خالِص ایسا کُفر ہے جس پر مُرتَدوں والے اَحکام جاری ہوتے ہیں، لہٰذا اِس پر تجدیدِ اسلام ضَروری ہے اور مسلمان ہو کر عورت کی رِضا مندی سے
Flag Counter