Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
192 - 692
 حکمِ شرعی ہے؟
جواب:آیتِ قراٰنی کا مذاق اُڑانا کُفر ہے اور جو جان بوجھ کر بخوشی مُتَّفِق ہو کر ہنسا اس پر بھی حکمِ کُفرہے۔ہاں جو بے اختیار ہنس پڑا یا جس کو سمجھ نہ پڑی اور دوسروں کو دیکھ کر ہنس دیا اُس پر حکمِ کفر نہیں۔
قِراءَ ت کے انکار کا کیا حکم ہے؟
سُوال:قِراءَ ت کی کتنی قسمیں ہیں؟ اگر کسی نے کسی قِراءَ ت کا انکار کیا تو؟
جواب:سات قراءَ تیں مُتَواتِرہیں ان میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرنا کفر ہے۔ اسی وجہ سے عُلمائے کرام فرماتے ہیں:جہاں جو قِراءَ ت رائج ہو وہاں وُہی پڑھیں تاکہ کوئی شخص لاعلمی میں اس کا انکار نہ کر دے چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''جلد اوّل صَفْحَہ 33پر صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:قراٰنِ عظیم کی سات قِراءَ تیں سب سے زیادہ مشہور اور متواتر ہیں، ان میں معاذاللہ کہیں اختِلافِ معنیٰ نہیں،وہ سب حق ہیں، اس میں اُمّت
Flag Counter