Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
191 - 692
 جب کوئی بات اُن کتابوں کی ہمارے سامنے پیش ہو تو اگر وہ ہماری کِتاب (قراٰن مجید)کے مطابِق ہے، ہم اُس کی تَصدیق کریں گے اور اگر مخالِف ہے تو یقین جانیں گے کہ یہ اُن کی تَحرِ یفات (تبدیلیوں) سے ہے اور اگرمُوافَقَت مخالَفَت کچھ معلوم نہیں تو حکم ہے کہ ہم اس بات کی نہ تصدیق کریں نہ تکذیب(نہ درست مانیں نہ جُھٹلائیں)، بلکہ یوں کہیں کہ:
اٰمَنْتُ بِاللہِ وَمَلٰئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ.
''اللہ (عَزَّوَجَلَّ )اور اُس کے فرشتوں اور اُس کی کتابوں اور اُس کے رسولوں پر ہمارا ایمان ہے۔''
میمن قوم کو مذاقاً  قراٰن سے ثابت کرنا
سُوال:کچھ میمن و غیر میمن لوگ مل کر بیٹھے تھے ۔اس میں میمن برادری کے بارے میں بات چِھڑی، اِس پر ایک شخص نے مذاقاً کہا:میمن بھائیوں کی تو بَہُت بڑی شان ہے دیکھو ان کا ذکر قراٰنِ مجید میں بھی موجود ہے !یہ کہہ کر اُس نے لہجے کے ساتھ پارہ30 سُورۃُ الْبَلَد کی 18ویں آیتِ کریمہ
اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾
 تلاوت کی ۔ یہ سُن کر حاضِرین میں ہنسی کافَوّارہ اُبل پڑا۔ ان سب کیلئے کیا
Flag Counter