جواب:صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی آسمانی کتابوں کے بارے میں اسلامی عقیدے کی وضاحت کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ اوّل صَفْحَہ 29پر فرماتے ہیں :سب آسمانی کتابیں اور صحیفے حق ہیں اور سب کلامُ اللہ ہیں، اُن میں جو کچھ ارشاد ہوا سب پر ایمان ضَروری ہے، مگر یہ بات البتّہ ہوئی کہ اگلی کتابوں کی حِفاظت اللہ تعالیٰ نے اُمّت کے سِپُرد کی تھی، اُن سے اُس کا حِفظ(تحفُّظ)نہ ہوسکا، کلامِ الٰہی جیسا اُترا تھا اُن کے ہاتھوں میں وَیسا ہی باقی نہ رہا، بلکہ اُن کے شریروں نے تو یہ کیا کہ اُن میں تحریفیں کر دیں، یعنی اپنی خواہش کے مطابِق گھٹا بڑھا دیا۔ لہٰذا