Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
19 - 692
مُعامَلے میں غفلت اُس کے ضِیاع ( یعنی ضائِع ہونے) کاسبب بن سکتی ہے اِسی طرح بلکہ اِس سے بھی زیادہ سخت مُعامَلہ ایمان کا ہے۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 561 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''ملفوظات اعلیٰ حضرت'' صَفْحَہ 495پر میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت ، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن کا ارشاد ہے: عُلمائے کرام فر ماتے ہیں:''جس کو سَلْبِ ایمان کا خوف نہ ہو نَزع کے وَقت اُس کا ایمان سَلب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے۔''
زندَگی اور موت کی ہے یا الہٰی کشمکش

جاں چلے تیری رِضا پر بے کس و مجبور کی
ایک'' غَلَط لَفظ'' بھی جہنَّم میں جھونک سکتا ہے
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچّھی صحبتیں کمیاب(کَم۔یاب) ہوگئیں !زَبان کی عَدَمِ حفاظت کا دَور دَورہ ہوگیا!ہماری اکثرِیَّت کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ جو منہ میں آیا بک دیا !افسوس!اللہ عَزَّوَجَلّ کی خوشی اور ناخوشی کا احساس کم ہو گیا۔ زَبان سے نکلے ہوئے الفاظ کی اَھمِیَّت (اَ۔ھَمْ۔مِیْ۔یَت)کے تعلُّق سے ایک عبرت انگیز حدیثِ پاک
Flag Counter