Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
18 - 692
ہے۔
       (قُوتُ القُلوب ج1 ص 471مُلَخَّصاً )
خوشامد کے عادیوں کیلئے بس عبرت ہی عبرت ہے، سچ یِہی ہے کہ زِیادہ بولنے میں پھنسنا ہی پھنسنا ہے۔ یا ربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہمیں اِخلاص کی دولت اور زبان کے قفلِ مدینہ کی نعمت سے نواز دے ۔
مِرا ہر عمل بس تِرے واسطے ہو

کر اِخلاص ایسا عطا یا الہٰی
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جس کو بربادیٔ ایمان کا خوف نہ ہو گا۔۔۔۔۔
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کاش !ایمان کی سلامَتی کی مَدَنی سوچ نصیب ہو جائے ،صدکروڑ کاش! ہر وَقت بُرے خاتِمے کے خوف سے دل گھبراتا رہے ، دن میں بار بار توبہ و استِغفار کا سلسلہ رہے۔اللہُ غفّارعَزَّوَجَلَّ کے دربارِ کرم بار سے ایمان کی حفاظت کی بھیک مانگنے کی رَٹ جاری رہے۔تشویش اور سخت تشویش کی بات یہ ہے کہ جس طرح دُنیوی دولت کی حفاظت کے
Flag Counter