Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
187 - 692
 ٹھنڈی کیجئے۔ چُنانچِہ یہی مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں: اس سے معلوم ہوا کہ بعض آیات بعض آیات سے افضل ہیں، ایک صَحابی(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)ہر نَماز میں
قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾
(کی سورت)پڑھتے تھے ۔حُضور عَلَیْہِ السَّلام نے پُوچھا کہ تم یہ کیوں کرتے ہو؟ عرض کیا کہ اس میں میرے رب کی صِفات کا ذِکر ہے، اِس لئے مجھے یہ سُورۃ پیاری معلوم ہوتی ہے۔حُضُور عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا کہ اس سے کہدو کہ رب تعالیٰ اس سے مَحَبَّت فرماتا ہے۔
   (مشکوٰۃ ،ج2 ص 401 حدیث 2129 شانِ حبیب الرحمن ص 260 )
قراٰنِ پاک پڑھانے والے کی نقّالی
سُوال:قراٰن شریف پڑھانے والے کی مذاق اُڑانے کے انداز میں نقّالی کرنا کیسا ؟
جواب:کفر ہے ۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں:جو مذاق اُڑانے کے طور پر قراٰن شریف پڑھانے وا لے اُستاذ کی طرح ڈنڈا پکڑ کر بچّوں کو سمجھاتا ہے اُس پر حکمِ کفر ہے کیونکہ قراٰنِ پاک پڑھانے والا بھی علماءِ شریعت کی طرح ہے، پس قراٰنِ کریم یا
Flag Counter