اپنی عظیم الشان کتاب شانِ حبیب الرحمٰن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم صَفْحَہ 260 پرروحُ البیان کے حوالے سے نَقْل کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں ایک امام ہر نماز میں پارہ 30 کی سورت عَبَسَ وَتَوَلّٰی0ہی پڑھا کرتا تھا۔ حضرتِ عمر فاروق(رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کو خبر ہوئی تو آپ(رضی اللہ تعالیٰ عنہ )نے اُس امام کو بُلا کر قتل کرا دیا ، کیونکہ ہرنَماز میں یہ سورت پڑھنے سے معلوم فرمایا(یعنی اس کو پہچان لیا)کہ یہ مُنافِق ہے اور اس کے دل میں حُضور عَلَیْہِ السَّلام سے بُغْض ہے ،اس لئے اِس سورت کو ہرنَماز میں پڑھتا ہے جو بظاہِر عِتاب معلوم ہوتی ہے۔