(2)حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمْرْو رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف سے ایک آنسو کا بہنا میرے نزدیک ایک ہزار دینار صَدَقہ کرنے سے زیادہ پسند یدہ ہے۔
(شُعَبُ الْاِیْمَان ج1ص502رقم842)
مُوسیقی کے ساتھ تلاوت
سُوال:مُوسیقی کے ساتھ قراٰن شریف پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:مَزامیر(یعنی آلاتِ مُوسیقی)کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا کُفر ہے۔
(بہارِ شریعت حصّہ 9 ص 182 )
کیا قراٰن پڑھنا کُفر بھی ہو سکتا ہے؟
سُوال:کیا قراٰن پڑھنا کبھی کفر بھی ہو سکتا ہے؟
جواب:جی ہاں۔ مَثَلاً شانِ تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اِہانت (یعنی گستاخی)کی نیّت سے کوئی آیت پڑھنا ۔چُنانچِہ
فاروقِ اعظم نے پیش امام کو قَتْل کر وا دیا!
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان ،