| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
بلکہ ہر عُضوِ بدن پر قفلِ مدینہ لگایئے، غیر ضَروری باتوں سے بچتے ہوئے خاموشی کی عادت اپنایئے اِنْ شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان بھی سلامت رہے گا، جہنَّم سے پناہ بھی ملیگی اور جنّتُ الفردوس میں داخِلہ بھی نصیب ہو گا۔
دوزخ کی کہاں تاب ہے کمزور بدن میں ہر عُضوْ کا عطّارؔ لگا قُفلِ مدینہ
نَجات کے تین مَدَنی پھول
حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن عامِر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:یا رسولَ اللہ!عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نَجات کیا ہے؟ فرمایا:(1)اپنی زَبان کو روک رکھو (یعنی اپنی زَبان وہاں کھولو جہاں فائدہ ہو، نقصان نہ ہو )اور (2)تمہارا گھر تمہیں کِفایت کرے (یعنی بِلا ضَرورت گھر سے نہ نکلو)اور (3)گناہوں پر رونا اختیار کرو۔
( سُنَنُ التِّرْمذی ج4ص182حدیث2414)
رونے کے فضائل پر دوروایات
(1)فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جو شخص خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ