سُوال:جو قراٰنِ پاک کے بیان کردہ اَحکام کو سچّا نہ مانے اُس کیلئے کیا حکم ہے؟
جواب:جو قراٰنِ پا ک کی بیان کردہ کسی بھی چیز کے سچّا ہونے میں شک کرے وہ کافِرہے ۔
ایمان کی حفاظت کی مَدَنی سوچ اپنایئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غفلت کا دَور دَورہ ہے، مَدَنی ماحول سے دُوری، علمِ دین سے عَدَمِ دلچسپی، صرف دنیا بنانے کی لگن اور فَقَط دَھن کمانے کی دُھن انتہائی تشویش ناک ہے۔ غفلت کی نیند سے بیدار ہو جایئے، ایمان کی حفاظت کی مَدَنی سوچ اپنایئے، بُرے خاتمے کے خوف سے آنسو بہایئے، خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کے باعِث تنہائی میں رونے کی عادت بنایئے اور زَبان اور آنکھوں