| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جِبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اِس کا وُہی فتویٰ اس کے سامنے کر دیا اور اِس کو اِس نے پہچان لیا۔
(خزائن العرفان ص 350، تفسیر کبیر ج6 ص 296)
مزاج پُرسی کے جواب میں آیت کا مذاق اُڑانا
سُوال:ایک نے طبیعت پوچھی تو دوسرے نے مذاق کرتے ہوئے جواب دیا:
نصْرمِّنَ اللہِ وَ ٹِّھیک
یہ جواب کیسا ہے؟
جواب: کُفر ہے کہ یہ آیتِ قراٰنی
نَصْرٌ مِّنَ اللہِ وَ فَتْحٌ قَرِیۡبٌ ؕ
ترجَمۂ کنزالایمان:اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کی مدد اور جلد آنے والی فتح (پ28 الصف 13)سے اِستِہزاء(یعنی مذاق اُڑانا )ہے۔
اگر قراٰنِ پاک ہاتھ سے چھوٹ جائے ؟
سُوال:اگربے خیالی میں مُصْحَف(قراٰن شریف)ہاتھ سے چُھوٹ کر یاالماری سے سَرَک کر زمین پرتشریف لے آئے تو؟
جواب:نہ گناہ ہے نہ ہی اس کا کوئی کَفّارہ۔
قرانِ پاک زمین پر پٹخ دیا تو؟
سوال:اگر کسی نے معاذَاللہ قراٰنِ پاک زمین پر پٹخ دیا تو اُس کیلئے کیا حکم