Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
179 - 692
(15)جس شخص نے مصیبتیں پہنچنے پر کہا :''اے اللہ تُو نے مال لے لیا، فُلاں چیز لے لی ،اب کیا کریگا؟ اب کیا چاہتا ہے؟ یا اب کیا باقی رہ گیا؟''یہ قول کفر ہے۔
    ( اَلْبَحْرُ الرَّائِق ج5 ص 207 )
(16)کسی مسکین نے اپنی مُحتاجی دیکھ کر یہ کہا:''اے خُدا!فُلاں بھی تیرا بندہ ہے اُسے تُونے کتنی نعمتیں دے رکھی ہیں اور میں بھی تیرا بندہ ہوں مجھے کس قَدَر رنج و تکلیف دیتا ہے آخِر یہ کیا انصاف ہے ؟'' ایسا کہنا کفر ہے ۔
    ( فتاوٰی عالمگیری ج2 ص 262 )
(17)''آپ کے اللہ نے اُس ظالِم شخص کو کچھ نہ دکھایا ''یہ کلِمۂ کفر ہے ۔
(18)اگر کسی نے بیماری،بے رُوزگاری،غُربت یا کسی مصیبت کی وجہ سے اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اِعتِراض کرتے ہوئے کہا :''اے میرے رب !تُو مجھ پر کیوں ظلم کرتا ہے ؟ حالانکہ میں نے تو کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔''تو وہ کافرہے۔
(19)اللہ نے ہمیشہ بُرے لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔'' یہ کلِمۂ کفرہے ۔
(20)''اللہ نے مجبوروں کو اور پریشان کیا ہے'' یہ کلِمۂ کفر ہے۔
Flag Counter