Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
178 - 692
کلِمۂ کفرہے۔
(7)''اللہ نے ہمیشہ میرے دشمنوں کا ساتھ دیا ہے''یہ کہنا کفر ہے۔
(8)''ہمیشہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ کر دیکھ لیا کچھ نہیں ہوتا ''یہ کہناکفر ہے۔
(9)''اللہ نے آج تک میری کوئی دُعا پوری نہیں کی''یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(10)''ایک شخص نے ہماری ناک میں دم کررکھا ہے ،مزے کی بات یہ ہے کہ اللہ بھی ایسوں کے ساتھ ہوتا ہے''یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(11)''جو کچھ وہ ہمارے ساتھ کرتا ہے اللہ خود کھڑے ہو کر اس کے ساتھ ہمارا تماشا دیکھتا ہے ''یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(12)جو کہے:''مجھے نہیں معلوم اللہ نے جب مجھے دنیا میں کچھ نہ دیا تو مجھے پیدا ہی کیوں کیا!''یہ قول کفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض، ص 521)
(13)بطورِ اعتِراض یہ کہنا:''میں نہیں جانتا اللہ نے فُلاں کو کیوں پیدا کردیا !''کفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض، ص 522)
(14)''دنیا بنانے والے کیا تیرے مَن میں سمائی!کا ہے کو دنیا بنائی!''یہ کلِمۂ کفر ہے ۔
Flag Counter