(22)''اللہ نے یہ حکم تو سراسرفُضول دے دیا ہے''یہ کلِمۂ کفرہے ۔
(23)''خدا کے اَحکام میں بے جا سختی ہے۔''یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(24)کسی سے کہا گیا :فُلاں تیرے ساتھ صحیح نہیں کررہا ۔یہ سُن کر اُس نے کہا:''میرے ساتھ تو خُدا بھی صحیح نہیں کررہا۔ ''یہ جواب کفر یہ ہے ۔
(عالمگیری ج2 ص 260)
(25)جس نے کوئی بُرا جانور دیکھ کر کہا:''اللہ کو بھی کوئی اور کام نہ تھا جو ایسا جانور پیدا کردیا!''یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(اَیضاً ص262)
قراٰنِ پاک کی توہین کے بارے میں سُوال جواب
سُوال:قراٰنِ پاک کی توہین کرنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:ایسا شخص کافِر ہے۔
رِشوت کو ھٰذا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ کہنا کیسا؟
سُوال:رشوت کو
ھٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ
(ترجَمۂ کنز الایمان :یہ میرے