| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
''اللہ پر اعتِراض کرنا صَریح کُفر ہے''کے پچیس حُرُوف کی نسبت سے اعتِراض والے کُفریات کی 25 مثالیں
(1)جو شخص بطورِاعتِراض کہے :میں نہیں جانتا کہ اللہ نے یہ چیز قرآنِ پاک میں کیوں ذکر کردی!یہ کہناکفر ہے۔
(مِنَحُ الرَّوض للقاری ص457 )
(2)اگر کوئی بطورِ اعتِراض کہے:''اللہ نے آخِر عَرَبی ہی میں قراٰنِ پاک کیوں نازِل کیا، اُردو یا سندھی یا فُلاں زَبان میں نازِل کرنا چاہئے تھا۔''مُعترِض کافِرہے۔
(3)اعتِراض کرتے ہوئے یہ کہنا:''اللہ نے فجر کی نَماز بَہُت جلدی رکھ دی ہے''کفر ہے۔
(4)''بطورِ اِعتراض یوں کہنا:''کبھی ہم فُلاں کے ساتھ تھوڑا کچھ کرلیں اللہ تعالیٰ فوراً ہمیں پکڑ لیتا ہے۔ '' یہ کلِمۂ کفرہے۔
(5)وہ شخص لوگوں کے ساتھ کچھ بھی کرے اللہ کی طرف سے اُس کوفُل (FULL )آزادی ہے۔'' یہ کلِمۂ کفر ہے۔
(6)بطورِ اعتِراض یہ کہنا:''اللہ کوہم غریبوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ ''یہ