| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
مصائب پیش آتے اور دُنیوی فوائد نہ پہنچتے)توکہتے:(مَعاذَاللہ(عَزَّوَجَلَّ)) اِسلام بُرا دین ہے جب سے ہم مسلمان ہوئے ہیں تب سے مصیبت میں پڑگئے ہیں !''چُنانچِہ پارہ17 سورۃُ الْحَجّ کی گیارہویں آیتِ کریمہ میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّعْبُدُ اللہَ عَلٰی حَرْفٍ ۚ فَاِنْ اَصَابَہٗ خَیۡرُۨ اطْمَاَنَّ بِہٖ ۚ وَ اِنْ اَصَابَتْہُ فِتْنَۃُۨ انْقَلَبَ عَلٰی وَجْہِہٖ ۟ۚ خَسِرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃَ ؕ ذٰلِکَ ھُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیۡنُ ﴿11﴾
ترجمۂ کنزالايمان:اور کچھ آدَمی اللہ (عَزَّوَجَلَّ)کی بندگی ایک کَنارہ پر کرتے ہیں پھر اگر انھیں کوئی بھلائی بن گئی جب تو چَین سے ہیں اور جب کوئی جانچ (آزمائش)آ پڑی منہ کے بل پلٹ گئے ، دنیا اور آخِرت دونوں کا گھاٹا یِہی ہے صَرِیح نقصا ن ۔
مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ تحریری بیان خودکشی کا علاج (80 صَفَحات )کا مُطالَعَہ مُصیبت ز دوں میں صَبْر کا جذبہ اُبھارنے کیلئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بے حد مُفید رہیگا۔
ہے صبر تو خزانۂ فِردوس بھائیو! عاشق کے لب پہ شکوہ کبھی بھی نہ آ سکے