Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
175 - 692
جاتا ہے یا(2)اس کے لئے آخِرت میں بَھلائی جمع کی جاتی ہے یا (3)پھر اس جیسی کوئی مصیبت اس بندے سے دور فرما دیتا ہے۔
(مُسند امام احمد ج4ص37 حدیث 11133)
ایک دوسری روایت میں ہے (کہ جب بندہ آخِرت میں اپنی دُعاؤں کا ثواب دیکھے گاجو دُنیا میں مَقبول نہ ہوئی تھیں)تمنّا کریگا، کاش !دُنیا میں میری کوئی دُعاء قَبول نہ ہوتی(یعنی سب آخِرت کے واسِطے جمع ہوجاتیں)
(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحاکِم ج2ص164 حدیث1862)
اللہ کی رِضا پر راضی رہئے
مسلمان کو چاہئے کہ جب بھی مصیبت پہنچے توصَبْرو شکر کے ساتھ اِس مَقولہ کامِصداق بنا رہے کہ '' رِضائے مولیٰ ازہَمہ اَولیٰ '' یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی مرضی سب سے بہتر ہے۔ مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان نورُ الْعِرفان صَفْحَہ 531پرفرماتے ہیں:''بعض دَیہاتی لوگ ایمان لے آتے ، اگر ایمان (لانے)کے بعد اَولاد، دولت،تندرستی پاتے توکہتے کہ اِسلام سچّا دین ہے اور اگر اس کے خلاف ہوتا(یعنی ان کو آفات اور
Flag Counter