| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
آزمائے جاتے ہیں ۔ اور پھر صَبْر کر کے خوب اَجرکماتے ہیں۔ چُنانچِہ خدائے رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ رحمت نشان ہے:
وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیۡءٍ مِّنَ الْخَوۡفِ وَالْجُوۡعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَنۡفُسِ وَالثَّمَرٰتِ ؕ وَبَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿155﴾ۙالَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ ﴿156﴾ؕاُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّھِمْ وَرَحْمَۃٌ ۟ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُہۡتَدُوۡنَ ﴿157﴾
ترجمۂ کنزالايمان:اور ضَرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سُنا ان صَبْر والوں کو کہ جب ان پر کوئی مُصیبت پڑے تو کہیں:ہم اللہ(عَزَّوَجَلَّ) کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پِھرنا۔ یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب(عَزَّوَجَلَّّ)کی دُرُودیں ہیں اور رَحمت اوریِہی لوگ راہ پر ہیں۔ (پ 2 البقرۃ 155 تا 157)
جے سوہنا مِرے دُکھ وِچ راضی تے میں سُکھ نو چُلھے پاواں
خُدا کا ہر کام حکمت بھرا ہو تا ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقینا ربُّ الانام عَزَّوَجَلَّ کے ہر کام